0

حماس کا غزہ جنگ بندی قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم

حماس نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان باسم نعیم نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی برادری اس قرارداد پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل پر کس طرح دباؤ ڈالتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں دونوں طرف سے قیدیوں کے فوری تبادلے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔یہ پچھلے چار سالوں میں کسی بھی عالمی تنازع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرارداد 10 ارکان نے پیش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں