0

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا امکان ہے، چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ڈائریکٹرز کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ محسن نقوی نے ریونیو جنریشن پلان کی تیاری کا ٹاسک ڈائریکٹر آف کمرشل مارکیٹنگ اینڈ اسٹیٹ کو دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں