0

لاہور ایئر پورٹ پرآگ لگنے سے 6 عالمی پروازیں متاثر، لاؤنج خالی کرا لیا گیا

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ آگ لگنے کے بعد لاؤنج کو خالی کرا لیا گیا۔ آگ لاؤنج میں واقع امیگریشن کاؤنٹر کی چھت میں لگی۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ پہلی حج پرواز کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔ قطر ایئرویز اور سیال ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں. بیرون ملک سے لاہور ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں فی الحال کوئی رکاوٹ نہیں تاہم ان پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ کے بعد تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہوائی اڈے کے حکام نے کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے۔ کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں