0

چیمپئنز ٹرافی 2025 ، آئی سی سی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد آئندہ سال جنوری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان پہنچنے والی آئی سی سی ایونٹ آپریشنز ٹیم میں سینئر منیجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔آئی سی سی کا وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا جب کہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ انتظامات کے حوالے سے وفد کو بریفنگ دے گی۔وفد مرحلہ وار لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز کا دورہ بھی کرے گا اور آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی راولپنڈی میں وفد کے ساتھ شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں