0

رمضان میں ایتھلیٹس کیلئے ورزش کا صحیح وقت کونسا ہے اور کھانے میں کیا لینا چاہیے؟

ماہر اسپورٹس میڈیسن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ایتھلیٹس کے رمضان میں معمول اور فٹنس کے حوالے سے کچھ اہم باتیں بتائی ہیں۔ ڈاکٹر اسد عباس نے بتایا کہ ماہِ صیام میں ایتھلیٹس کا معمول کیا ہونا چاہیے ؟ فٹنس کے لیے ٹریننگ اور سیر کرنے والوں کو کون ساوقت منتخب کرنا چاہیے یا انہیں ٹریننگ میں وقفہ لے لینا چاہیے؟ اس حوالے سے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے بتایا کہ روزوں کے دوران پروفیشنل کھلاڑیوں اور فٹنس کے لیے ٹریننگ اور سیر کرنے والوں کو روٹین ختم نہیں کرنی چاہیے، معدہ خالی ہو تو معمولات جاری رکھیں، مناسب وقت مقرر کریں کیونکہ روزہ تو فٹنس کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے، اس مہینے میں ثوا ب اور فٹنس حاصل کریں۔ماہر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ فٹنس کے لیے ورزش اور واک کرنے والوں کے لیے مناسب وقت سحری سے پہلے کا ہے، اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ افطاری کے بعد کی جو کیلوریز بچی ہوں گی وہ ختم ہو جائیں گی اور اس وقت معدہ بھی خالی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں