0

گوادر: حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

گوادر کے علاقے سربندر میں ایک کوارٹر میں سوتے ہوئے 7 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ گوادر تھانے کے ایس ایچ او محسن علی کے مطابق گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ محسن علی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی کو گوادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شرپسندوں نے گوادر ایئرپورٹ پر حملے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں