0

پاکستان کو مشکل حالات سے کون نکال سکتا ہے؟ مولانا طارق جمیل نے بتا دیا

اسلام آباد:معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بتا دیا ہے کہ ان مشکل حالات میں پاکستان کو کون بچاسکتا ہے۔مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اپنے بیٹے عاصم جمیل کی اچانک موت کے بعد سے منظرِ عام سے غائب ہیں، تاہم اب ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں مولانا کو نجی محفل کے دوران دین کی تبلیغ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نعرے ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان، عمران خان‘ پر بھی تبصرہ کیا اور اسے غلط قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا غلط ہے کہ عمران خان پاکستان بچائے، یہ بالکل غلط الفاظ ہیں، بلکہ صرف اللہ پاکستان کی حفاظت کرے گا‘۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’صرف اللہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے، یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے صرف اللہ ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے وہ ہی اس جہان کا بادشاہ ہے۔ان کا بیان سُن کر مذکورہ نجی محفل میں موجود شرکاء بےساختہ ان کی حمایت کرتے ہوئے کہہ اُٹھے کہ ’بےشک، بےشک‘۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل بانی پی ٹی آئی کے گہرے دوست ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں انہیں کئی بار بانی پی ٹی آئی ساتھ, ان کی حمایت کرتے اور انہیں پاکستان کے لیے سب سے بہترین وزیرِ اعظم قرار دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل اکثر و بیشتر بانی پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے دعا گو بھی دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں