0

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر کو غدار قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ .سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت ان غداروں کی پارٹی میں نو انٹریز ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کی رات تک خیال تھا کہ تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے پارٹی سے غداری کی ہے اس نے بانی چیئرمین سے غداری کی ہے، اگر یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے غداری نہ کرتے تو آج یہ جیل میں نہ ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں