0

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلیفون،کیا گفتگو ہوئی ؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد پہنچ گئے، وہ کل جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی کے ہارنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آصف زرداری، نواز شریف اور چوہدری شجاعت سے بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو ایوان میں اتنی سادہ اکثریت حاصل نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے۔الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ آزاد امیدوار 101 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جن میں سے 93 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت حاصل ہے۔پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں