0

عام انتخابات کے بعد نئے صدر کا انتخاب کب تک ہوگا؟ جانئے

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات کے بعد اب یہ حکومتوں کی تشکیل کے معاملات زیر بحث ہیں اور پھر نئے صدر مملکت کا انتخاب ہوگا۔ ملک کے نئے صدر کا انتخاب اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے کے آغاز تک ہو جائے گا کیونکہ آئینی دفعات کے مطابق اس کا انتخاب 8مارچ یا اس سے پہلے ہونا ہے۔یہ بھی توقعات کی جارہی ہیں کہ کوئی خاتون ملک کی اگلی صدر ہوں گی۔ذرائع کےمطابق ملک کے نئے صدر کا سوال سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے درمیان شام کو لاہور میں ہونے والی بات چیت میں بھی زیر بحث آیا۔یادرہے کہ اس وقت تحریک انصاف سے وابستہ ڈاکٹر عارف علوی صدرمملکت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں