0

ٹریلر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،

حیدر آباد: ایم نائن موٹر وے کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق المناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ اچانک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ دوسری جانب کورنگی ۔ بلال کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی اور امتیاز کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ملزمان نے مقتولین سے کچھ نہیں لیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں