0

پی ٹی آئی نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے ارکان سے رابطوں کیلئے ذمہ داریاں بانٹ دیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) میں حکومت سازی کیلئے نومنتخب ارکان سے رابطوں کیلئے مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں حکومت سازی کیلئے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمہ داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کی گئی، عمیر خان نیازی میانوالی کے حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کے حوالے کی گئی جبکہ پنجاب میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری میاں اسلم اقبال کے سپرد کی گئی۔کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے عام انتخابات پر عالمی سطح پر تشویش ظاہر کیے جانے کے معاملے پر دفترِخارجہ کے ردعمل پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ردعمل کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں