تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
ٹرنڈنگ

آئرلینڈ نے ٹک ٹاک پر 600 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا

یہ جرمانہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ٹک ٹاک پر تقریباً 600 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ یورپی صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیر قانونی طور پر چین منتقل کرنے اور صارفین کو اس بارے میں مناسب معلومات فراہم نہ کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹک ٹاک نے یورپی صارفین کے ڈیٹا کو یورپ میں موجود سرورز کے بجائے چین میں موجود اپنے سرورز میں محفوظ کیا، جس سے یورپی صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ مزید براں کمپنی نے صارفین کو اس حوالے سے مناسب آگاہی نہیں دی۔

یہ جرمانہ جی ڈی پی آر کے تحت تیسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے، جس سے قبل میٹا اور ایمیزون پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ ٹک ٹاک کو 2023 میں بچوں کے ڈیٹا کے غلط استعمال پر 345 ملین یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یورپ میں "پروجیکٹ کلوور” کے تحت 12 ارب یورو کی سرمایہ کاری سے تین ڈیٹا سینٹرز قائم کر رہی ہے تاکہ صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اگر ٹک ٹاک چھ ماہ کے اندر جی ڈی پی آر کی مکمل تعمیل نہ کر سکا تو آئرلینڈ میں اس کی ڈیٹا منتقلی پر مکمل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button