اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

شہباز شریف کا یوٹیوب چینل انڈیا میں بلاک، دیگر پاکستانی اکاؤنٹس بھی نشانہ

پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں اور شوبز سے وابستہ افراد کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک کر دیا ہے۔

نئی دہلی نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل سمیت متعدد معروف پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو انڈیا میں بلاک کر دیا ہے، اقدام کا مقصد مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات کا ازالہ ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ اقدام مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا، جس کا الزام انڈین حکومت نے پاکستان پر عائد کیا ہے۔ اس حملے کے بعد انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کئی اقدامات کیے، جن میں پاکستانی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندیاں شامل ہیں۔

بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں یوٹیوبرز، نیوز چینلز، شوبز سے وابستہ افراد اور کرکٹرز شامل ہیں۔ کرکٹ سٹارز بابراعظم، محمد رضوان اور متعدد اداکاروں کے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹس بھی نشانہ بنے، جو لاکھوں انڈین فالوورز سے رابطے کا ذریعہ تھے۔

سوشل میڈیا پر اس اقدام کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیجیٹل بلیک آؤٹ علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button