اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

دبئی ایئرپورٹ پر 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 23.4 ملین مسافروں کی آمد

اس عرصے میں دبئی ایئرپورٹ پر انڈین مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ رہی

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 23.4 ملین مسافروں کا ریکارڈ خیرمقدم کیا ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق، انڈیا 3.1 ملین مسافروں کے ساتھ سرفہرست رہا، جس کے بعد سعودی عرب سے 2 ملین اور برطانیہ سے 1.5 ملین مسافر آئے۔ شہروں میں لندن، ریاض اور جدہ نمایاں رہے، جن سے روزانہ درجنوں پروازیں دبئی پہنچتی رہیں۔

حکام نے اس نمایاں تعداد کو خوش آئند کہتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو رواں سال کے سے زائد مسافروں کا ہدف حاصل کیا جا سکے گا۔ ایسا ہوا تو دو ہزار اٹھارہ میں اس ایئرپورٹ پر اٹھانوے ملین افراد کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازوں میں تیزی سے بحالی، سیاحت کے فروغ، اور کاروباری سرگرمیوں کے بڑھنے سے ایئرپورٹ کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ اس وقت 102 ممالک کے 256 مقامات سے منسلک ہے۔ یہاں سے روزانہ ہزاروں پروازیں مشرق وسطیٰ، ایشیا، یورپ، افریقہ اور شمالی امریکا کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوتی ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عالمی سطح پر اپنے مقام کو مزید مستحکم کیا ہے، اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button