پاکستانتازہ ترینصحت
ٹرنڈنگ

خیبر پختونخوا: جمرود میں منکی پاکس کیس، 12 روزہ لاک ڈاؤن نافذ

بیرونِ ملک سے آئے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کے فوری بعد فیصلہ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں منکی پاکس کا نواں تصدیق شدہ کیس سامنے آنے کے بعد، مقامی انتظامیہ نے جمعرات کو جمرود میں 12 روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ نے بتایا کہ متاثرہ مریض کی بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد منکی پاکس کی تشخیص ہوئی، جس کے فوری بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ متاثرہ محلے کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ کریانہ سٹورز، میڈیکل سٹورز، تندور اور ایمرجنسی طبی خدمات مخصوص اوقات میں ایس او پیز کے تحت دستیاب ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پشاور ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک روانگی سے قبل ایک 31 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی۔ مریض کو پولیس سروسز اسپتال پشاور کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ محکمہ صحت نے فوری طور پر سرویلنس اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل شروع کر دیا تھا۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی مرکزِ صحت سے رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button