0

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،بلوچستان کےسکولز اور کالجز 16 دسمبر سے 75 روز کیلئے بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق 75 روز تعطیلات کے بعد آئندہ سال یکم مارچ کو یہ تعلیمی ادارے کھلیں گے،بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز کی جانب سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں