کھیل

سلمان آغا سہ فریقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

پاکستان کے سلمان علی آغا کو سہ فریقی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کراچی میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کے ویل اوور فائنل میچ جبکہ سلمان علی آغا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس موقع پر پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے 30 سے ​​40 رنز کم بنائے، ہمارا اسکور 280 سے زیادہ ہوتا تو نتیجہ مختلف ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اچھی بیٹنگ، ہم جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا، اب ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔’ سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی پچز غیر یقینی ہیں، ایک بیٹنگ کے لیے سازگار اور دوسری ڈبل پیس، مجھے بیٹنگ پسند ہے، یہ پچ بیٹنگ کے لیے چیلنجنگ تھی، میرے اور رضوان کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے میچ ہار گیا۔ ادھر محمد رضوان نے کہا۔۔ کہ نیوزی لینڈ کی بولنگ زبردست رہی، اور سلمان آغا پارٹنرشپ لگانا چاہتے تھے لیکن ممکن نہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button