کھیل

کرکٹ کےکئی اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں نظر نہیں آئیں گے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے، ایونٹ میں شریک 8 ٹیمیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں تاہم بدقسمتی سے کئی ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی۔ ایونٹ سے قبل کئی کھلاڑی مختلف وجوہات بالخصوص انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں وہ بڑے نام بھی شامل ہیں جن پر ان کی ٹیم بہت زیادہ انحصار کرتی تھی۔. آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کی جانب سے اسکواڈز کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے کھلاڑیوں کی انجری کے باعث کئی ٹیموں کو مقررہ تاریخ سے قبل ہی اپنے اسکواڈ تبدیل کرنے پڑے۔میگا ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والوں میں پاکستان کے سعید ایوب، بھارت کے جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے 5 اہم کھلاڑی شامل ہیں جن میں پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارک اسٹوئنز، مچل مارش، جنوبی افریقہ کے اینرک نوکیا، جیرالڈ کوٹزی، افغانستان کے ایم غضنفر، جیکب لینڈ کے جیکببر اور نیو زی لینڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 19 فروری کو کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button