
امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ہیں۔پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں امریکی تعاون کی انتہائی صلاحیت کا حامل ہے امید ہے کہ پاکستان کے صدر جمہوریہ پاکستان کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی تقویت حاصل کرنے کے لیے فائدہ اٹھائیں گے۔محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔