
خیرپور میں زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رانی پور کے قریب قومی شاہراہ پر زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ زائرین کی بس پنجاب سے سیہون شریف عرس جارہی تھی، بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔