پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی؛ کب اور کہاں ہوگی،جانیے!

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی خوشخبری سنا دی گئی، بادل کہاں اور کب گریں گے، ماہرین نے اس حوالے سے پیش گوئی کر دی ہے۔اس وقت صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک اور نسبتاً سرد ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سسٹم 18 فروری بروز منگل پاکستان میں داخل ہوگا اور بدھ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔کراچی کا موسم دوسری جانب کراچی میں گزشتہ روز کی نسبت پارہ بڑھ گیا۔ گزشتہ روز بھی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج اور کل (ہفتہ، اتوار) کو دھند کے باعث شہر متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button