
کار اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی، حادثہ رانگ سائیڈ سے کراس کرنے کے باعث پیش آیا۔