
مفتی قوی کا راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا اعلان
مفتی قوی نے آج بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کا دعویٰ کیا۔مفتی قوی نے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے مثبت ردعمل دیا تھا اور اب ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ میں راکھی ساونت سے 14 فروری کو شادی کروں گا۔مفتی قوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل طور پر اسلامی اور شریعت کے مطابق ہوگا اور یہ بھی ممکن ہے کہ میں خود بھی اپنا لباس تبدیل کروں۔اس نے میزبان کو میری شادی میں شرکت اور گواہ بننے کی دعوت بھی دی۔اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں مفتی قوی نے راکھی سے شادی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں تو راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہیں۔