کھیل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے 22ویں ایشین جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔انس علی شاہ نے 53 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں رینشی مکینو کو 4-11، 6-11، 11-7 اور 8-11 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پاکستان کے لیے اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔تاہم، سخی اللہ خان ترین 57 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں شو تاکاشی سے 9-11، 6-11، 11-2، 11-7 اور 8-11 سے ہار گئے۔فیصلہ کن میچ میں عبداللہ نواز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 منٹ میں شنساکو کریازونو کو 7-11، 5-11 اور 10-12 سے شکست دے کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔اس سے قبل پاکستان نے گروپ میچوں میں بھارت، مکاؤ اور چین کو شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button