تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی کل انعامی رقم میں پچھلے ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 6.9 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے والی ٹیموں کو 34,000 ڈالر ملیں گے۔پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 350,000 ڈالر ملیں گے جبکہ ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو 140,000 ڈالر ملیں گے۔ ایونٹ کھیلنے کے لیے ہر ٹیم کو 125 ہزار ڈالر بھی ملیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی منظرز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button