
کراچی کے طلباء کے لیے بڑی خبر، انٹر بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نئے امیدواروں کی فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی انٹربورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے اور امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارمز کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی سہولت بھی دی گئی ہے جو 13 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔تعلیمی ادارے امتحانی فیس کے پے آرڈر 5 مارچ تک بورڈ آفس میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔500 روپے اضافی فیس کے ساتھ 10 مارچ تک موقع دیا گیا ہے جبکہ 1000 روپے فیس کے ساتھ 13 مارچ تک موقع دیا گیا ہے۔نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے امتحانی فارم کی مکمل فہرست سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔