پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کے نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے آج سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے 6 نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا۔جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے سپریم کورٹ کے ججز کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔سپریم کورٹ کے چھ نئے مستقل ججوں اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ میں پہلی بار چھ نئے مستقل ججوں اور ایک قائم مقام جج کی حلف برداری کی تقریب عدالت کے احاطے میں ہوئی، ساتوں ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے قائم مقام جج کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرلز نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں سات نئے ججز اور مختلف ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم جمعرات کو مذکورہ ججز اور چیف جسٹسز کی حلف برداری ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button