پاکستانتازہ ترین

آج اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کا انتباہ جاری

غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث آج اسلام آباد میں کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینا ہوٹل روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا جب کہ ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستے کھلے رہیں گے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے تک پہنچنے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔. اسی طرح ابپارہ سے بہار تک کے لوگوں کو سری نگر ہائی وے پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button