0

بھارتی اداکار دلیپ تاہل کو قید کی سزا ہو گئی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار دلیپ تاہل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے کیس میں قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 2018 میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے کیس میں اداکار کو سزا سنائی۔ دلیپ تاہل دو ماہ جیل میں گزاریں گے جبکہ انہیں 500 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون کو 5 ہزار روپے بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔ دلیپ تاہل نے اعلان کیا ہے کہ وہ مجسٹریٹ کورٹ کے اس فیصلے کو ممبئی کی سیشن عدالت میں چیلنج کریں گے۔اداکار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جج اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اسے چیلنج کروں گا، یہ ایک معطل سزا تھی اور گاڑی کی ٹکر سے خاتون کو معمولی زخم آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں