0

نام کی تبدیلی کا تنازع مودی حکومت کے گلے پڑنے لگا

انڈیا :انڈیا سے تبدیل کرکے ملک کا آئینی نام بھارت رکھنے کا تنازع بڑھتا جا رہا ہے اور مودی حکومت کے گلے پڑنے لگا ہے۔انڈین وزیراعظم نریندرا مودی اس معاملے پر بیک فٹ پر دکھائی دے رہے ہیں۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزرا سے کہا ہے کہ انڈیا اور بھارت کو لے جو تنازع سامنے آیا ہے اس معاملے پر پڑنے سے گریز کریں۔اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی نے اپنے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ اودے ندھی اسٹالن کی جانب سے سناتن مذہب پر دیے گئے بیان کا سختی سے جواب دیا جائے۔بھارتیہ جنتہ پارٹی چاہتی ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور ریاستی حکومت میں وزیر اودے ندھی اسٹالن نے جو بیان دیا ہے اسے ملک گیر ایشو بنایا جائے۔مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں جی 20 اجلاس کو لے کر ایک پریزنٹیشن دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے تمام وزرا کو جی 20 انڈیا موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا تاکہ اس ایپ کے ذریعے وزرا غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں