0

عالیہ بھٹ کا اپنی ساڑھیوں سے متعلق اہم اعلان؛ سب کے دل جیت لیے

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ساڑھیاں فروخت کرنے کا اعلان اور اس کی وجہ بتا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ نے خوبصورت ساڑھیوں کا انتخاب کیا جس کے سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچے ہوئے۔اداکارہ نے اب ان ساڑھیوں کو فروخت کر کے بے سہارا خواتین اور یتیم بچوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہےاس سلسلے میں انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں استعمال ہونے والی اپنی تمام ساڑھیاں فروخت کیلیے پیش کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے دوران میری ساڑھیوں کو کافی پسند کیا گیا، اب میں اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا ان کی فروخت کیلیے کام کر رہے ہیں۔ساڑھیوں کی فروخت سے حاصل رقم فلاحی ادارے ’SNEHA‘ کو دی جائے گی جو خواتین اور بچوں کی صحت کیلیے کام کرتی ہے۔عالیہ بھٹ کی جانب سے مذکورہ اعلان مداحوں کیلیے خوشی کا باعث بنا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے اس احسن اقدام کی تعریف کی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان ساڑھیوں کو کس طرح فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا اور کیا ایک عام شہری بھی اسے خرید سکے گا یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں