0

عالیہ بھٹ کی شادی میں لگائی مہندی پر تنازع کھڑا ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی میں لگائی گئی مہندی پر فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز سے قبل تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کرن جوہر کی فلم ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔کرن جوہر نے حالیہ پریس کانفرنس میں عالیہ بھٹ کی مہندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فلمساز کا کہنا تھا کہ فلم میں عالیہ بھٹ کے ہاتھوں پر لگی مہندی وہی ہے جو انہوں نے اپنی شادی میں لگوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے چار دن بعد فلم کی عکس بندی شروع کی گئی، فلم میں اداکارہ کی رنویر سنگھ کے ساتھ شادی ہوتی ہے اور اس طرح عالیہ بھٹ نے چار دونوں میں دو بار شادی کی۔فلمساز کے مذکورہ بیان پر عالیہ بھٹ کی شادی میں مہندی لگانے والی ڈیزائنر وینا ناگدا کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے اداکارہ کی شادی اور فلم کی عکس بندی کے دوران لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت لکھی۔وینا ناگدا نے لکھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں لگائی گئی مہندی کے بارے میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ عالیہ بھٹ کی کلائی پر مہندی نہیں لگی جبکہ شوٹنگ کے دوران ان کی کلائی پر مہندی موجود ہے۔’اداکارہ کی اُنگلیوں پر لگی مہندی کے ڈیزائن میں فرق دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ اس کے علاوہ بھی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی۔ ہم پچھلے ڈیزائنر سے کسی بھی طرح کا کریڈٹ نہیں لے رہے۔ ہم نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر مہندی لگائی تھی۔‘وینا ناگدا نے لکھا کہ ہماری گزارش ہے کہ لوگ بولنے سے قبل سوچ لیا کریں، فلم میں کام کرنے کا طریقہ کار الگ ہوتا ہے، امید ہے کہ اب سمجھ آگئی ہوگی ورنہ ہم سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں