0

نادیہ خان کے شوہر نے کیا سرپرائز دیا جو ان کے لیے وبال جان بن گیا

اسلام آباد:نادیہ خان کے میاں نے انھیں سرپرائز دینا چاہا مگر سب الٹا ہوگیا، ترکی میں بہت چھوٹے ہوٹل میں رکنے اور رات گزارنے کا سارا قصہ اداکارہ نے سنا دیا۔ پاکستان میں شرکت کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ مجھے میرے شوہر نے سپرائز ہالی ڈے پر لے جانے کا کہا، بعد میں پتا چلا کہ ترکی جانے کا پلان ہے مگر کچھ نہیں پتا تھا کہ کہاں ٹھریں گے کن شہروں میں جائیں گے، میاں نے کہا تمہیں کچھ نہیں بتانا۔سابقہ مارننگ شو ہوسٹ نے بتایا کہ ان کے میاں کو آن لائن چیزیں پلان کرنا نہیں آتیں انھوں نے اس کے لیے ایک ایجنٹ کی خدمات حاصل کی تھیں، شوہر چاہتے تھے کہ ہوٹل کا کمرہ بہت اچھا ہو اور ہم بزنس کلاس میں سفر کریں، میں بڑی خوش تھی۔انھوں نے کہا کہ جب ایئرپورٹ پہنچے تو ایک گاڑی نے ہمیں بڑی عزت سے پک کیا، میں خوشی سے وی لاگ بناتی رہی، ڈرائیور ہمیں ایک عجیب سی پتلی گلی میں لے گیا، جب بھاری بھاری سوٹ کیس اٹھا کر اندر گلیوں میں گئے تو سامنے بہت چھوٹا سا دروازہ نظر آیا۔نادیہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ شوہر نے کہا کہ تم اندر چلو ہوٹل اندر سے بہت اچھا ہوگا، مجھے ایجنٹ نے کہا تھا کہ ہوٹل زبردست ہے، میں نے بڑے پیسے دیے ہیں، وہاں ہوٹل کے طور پر استعمال ہونے والی جگہ مں لفٹ تک نہیں تھی، اتنی پتلی سیڑھی تھی کہ سوٹ کیس اوپر لے جانا مشکل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں