0

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات، OIC کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس

اسلام آباد:قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس بلایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا 18 واں اجلاس سعودی عرب اور عراق کی درخواست پر بلایا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے او آئی سی، اقوام متحدہ سے مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں