0

دوست ہو تو چین جیسا! عالمی تبدیلیوں کے باوجود ثابت قدمی سے پاکستان کیساتھ کھڑا رہیگا، چینی صدر کابیان سامنے آگیا

چین :چینی کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہاتھ میں ہاتھ اور شانہ بہ شانہ ہماری آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کرے گا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میںشی جن پنگ نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم ترین اولین منصوبہ ہے، 2013 میں اس کے افتتاح سے لیکر اب تک دونوں ممالک مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں اور متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں، جن کی بدولت نہ صرف پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت محرکہ ملی ہے بلکہ خطے میں باہمی رابطے اور انضمام کے عمل کے لئے اچھی بنیاد ڈالی گئی ہے۔پیغام میں ان کا کہناتھا چین پاک اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن گئی ہے، یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر چکی ہے۔چینی صدر نےاس با ت پر زور دیا کہ مستقبل میں چین پاکستان کے ساتھ ملکر اعلیٰ معیاری، پائیدار اور عوام دوست اہداف پر قائم رہتے ہوئے منصوبہ بندی اور انتظامات کو بہتر بنانے اور تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کے شعبے میں ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہاتھ میں ہاتھ اور شانہ بہ شانہ ہماری آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کرے گا۔شی جن پنگ نے کہا کہ ہم بہتر معیار کے ساتھ وسیع تر پیمانے پر مزید گہرا تعاون کرتے ہوئے چین پاک آل ویدر اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گے اور دونوں ممالک خطے کے امن و خوشحالی کیلئے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں