0

سعودی عرب کی باجوڑ دھماکے کی مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

ریاض: سعودی عرب نے خیبر پختون خوا کے شہر باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی کی جانب سے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے، جس میں 42 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے۔سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم باجوڑ میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، تشدد اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہو اسے ختم کیا جائے، ہم پاکستان اور اس کے برادرعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس سے قبل امریکا اور ایران نے بھی خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی، امریکی سفارت خانے سے جاری تعزیتی بیان میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔ترجمان ایرانی سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ ہم جے یو آئی کنونشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان، عوام اور مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں