0

آئرش گلوکارہ شہدا صداقت چل بسیں

اسلام آباد:آئرش گلوکارہ شہدا صداقت چل بسیں، پچھلے برس 17 سالہ بیٹے کی ناگہانی موت نے گلوکارہ کو دل گرفتہ کردیا تھا۔گلوکارہ سن ایڈ او کونور (Sinead O’Connor) نے 1990 کی دہائی میں شہرت پائی، 2018 میں اسلام قبول کرکے نام شہدا صداقت رکھ لیا تھا۔آئرش گلوکارہ نے اپنے آخری ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیٹے کی موت کے بعد سے وہ نیم مردہ حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹا ہی ان کی محبت، زندگی اور روح تھا۔واضح رہے کہ گلوکارہ کا گیت ’نتھنگ کمپیرز ٹویو‘ انتہائی مقبول رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں