0

“والد پر فائرنگ کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا”، ہریتھک روشن کےمداحوں کےلیے اہم خبر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ ہیرو ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ “انہوں نے اپنے والد راکیشن روشن پر فائرنگ کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔”بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ “جب دو حملہ آوروں نے ان کے والد سینئر اداکار اور ڈائریکٹر راکیش روشن کو گولیاں ماریں تو انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔” اداکار کا مزید کہنا تھا کہ “اس واقعہ کے بعد سے میرا سخت محنت اور دنیا میں موجود اچھائی سے یقین ختم ہوگیا تھا اور میں اس وقت سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا تھا جب میرے لیے اچھا ہونے جا رہا تھا۔” ہریتھک روشن کے مطابق یہ مداحوں اور فلم انڈسٹری میں موجود دوستوں کی حمایت، پیار اور خلوص تھا جس نے مجھے ہار نہ ماننے اور حوصلہ نہ چھوڑنے سے روکا،مشکل وقت میں مداحوں اور دوستوں نے مجھے احساس دلایا کہ میں تنہا نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں