0

اداکارہ حرا عمر نے مداحوں کو ناراض کر کے’پُرانا شوق‘ پورا کرلیا

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا عمر نے بازو پر ٹیٹو گدوالیا ہے۔اداکارہ حرا عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ ٹیٹو بنوانا اُن کا بہت پرانا شوق تھا۔اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سے ٹیٹو بنوانے کا خواب دیکھا تھا، دبئی کے سفر نے اس خواب کو انجام دیا ہے! درد کوئی بڑی بات نہیں ہے، اب وہ اپنے ٹیٹو گدوانے کے خواب کو جئیں گی۔حرا عمر کی اس پوسٹ پر مداح اداکارہ سے اظہارِ ناراضی کر رہے ہیں۔کچھ مداحوں نے تو حرا عمر کو ٹیٹو بنوانے کے سبب سوشل میڈیا پر اَن فالو کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ حرا عمر کو متعدد ڈراموں میں سپورٹنگ کرداروں میں دیکھا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں