0

طوبیٰ انورنے نئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا

اسلام آباد:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ طوبیٰ انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے نئے رشتے میں مسائل کا سامنا ہو تو اُنہیں کسی اچھے تھراپسٹ سے مدد لینی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ پرانے وقتوں میں اس بات کو برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے اور شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔ طوبیٰ انور نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے عورت کے سمجھوتا کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن میں سمجھوتہ کرنے کی حامی نہیں ہوں اور اس معاملے میں معاشرے سے مختلف رائے رکھتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں