0

صاحبہ کو جنید جمشید کے انتقال نے کیسے متاثر کیا؟

اسلام آباد:پاکستانی سینئر اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل نے انکشاف کیا کہ جنید جمشید کے طیارہ حادثے میں انتقال نے اُنہیں بہت بری طرح متاثر کیا۔صاحبہ افضل نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میرے شوہر ریمبو کے رشتہ دار اس علاقے میں رہتے ہیں جہاں وہ طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنید جمشید سفر کر رہے تھے‘۔اُنہوں نے بتایا کہ ’میں نے وہ علاقہ دیکھا ہے، اس لیے اس حادثے کے بارے میں سوچ کر اور جنید جمشید کو المناک انداز میں کھونے کے بعد ابھی جب بھی میں جہاز میں سفر کر رہی ہوتی ہوں تو میرے ذہن میں بہت برے خیالات آتے ہیں کہ کہیں میرے ساتھ ویسا حادثہ نہ ہوجائے‘۔صاحبہ نے کہا کہ ’میرے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ بچے گھر پر ہیں اگر کچھ ہوگیا تو وہ کیا کریں گے‘۔واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں