0

نادیہ خان اپنی بیٹی کا کیسے گھرانے میں رشتہ کرنے کی خواہشمند ہیں؟

اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق پہلی بار بات کی ہے۔نادیہ خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی علیزے خان کے ساتھ شرکت کی، نادیہ خان اور علیزے خان کو ایک ساتھ کسی ٹاک شو میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔اس دوران اداکارہ کا بتانا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی (جو کہ حال ہی میں 20 سال ہوئی ہیں) کو صرف شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے منع کیا ہے، باقی اُن کی جانب سے بیٹی علیزے خان کو دنیا کے ہر شعبے میں کام کرنے کی اجازت ہے۔اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اداکارہ سے پوچھا کہ اُنہوں نے شوبز میں کام کرنے سے بیٹی کو کیوں منع کیا ہے؟ جس پر نادیہ خان کا بیٹی کے شوبز میں کام کرنے پر پابندی لگانے سے متعلق کہنا تھا کہ شوبز میں کام کرنا ہوائی روزی روٹی کے برابر ہے، شوبز میں خواتین جب 40 سال کی ہوجاتی ہیں تو اِن کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے جبکہ لڑکوں کا 40 سال کی عمر کے بعد کیریئر مزید بہتر بن جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں