0

شاہ رخ خان کی زیر تکمیل فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 150 کروڑ میں فروخت

اسلام آباد:اداکار شاہ رخ خان بالی ووڈ میں پروجیکٹس کی کامیابی کی ضمانت تصور کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی پٹھان نے بھی ریکارڈ بزنس کیا۔ یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان کی دو فلمیں پروڈکشن کے مراحل میں ہیں جن میں سے ایک اسٹیریو ٹائپ کہانی پر مبنی فلم جوان جبکہ دوسری ڈنکی ہے۔ بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق بھارت میں نئے ابھرتے ہوئے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم جائیو سنیما نے فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل رائٹس بھاری رقم دے کر حاصل کرلیے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلم کے او ٹی ٹی حقوق کی ڈیل 150 کروڑ روپے میں طے ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارت میں کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حقوق کی خریداری کی اب تک کی سب سے بڑی سیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں