0

فلم سرکس کی ناکامی پر مایوس نہیں ہوں، روہت شیٹی

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم سرکس کی باکس آفس پر ناکامی پر مایوس نہیں ہیں اور نہ میں ایسی چیزوں سے فرار حاصل کرتا ہوں۔ بھارتی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 49 سالہ روہت شیٹی نے کہا کہ کافی محنت کر کے یہ فلم تیار کی لیکن اسکے باوجود وہ اس صورتحال سے مایوس نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی کو اس ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے پر یقین نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ اور ورون شرما دہرے کرداروں میں تھے جبکہ جیکولین فرنینڈس اور پوجا ہیگڈے بھی مرکزی رول میں تھیں۔ انگلش ادیب ولیم شیکسپئر کے کھیل پر بنائی گئی فلم سرکس گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم پر نہ صرف فلمی نقادوں نے کافی تنقید کی بلکہ فلم بین بھی تھیٹر سے دور رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں