0

پی آئی اے کا عید پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ یہ رعایت عید کی چھٹیوں 30 جون سے یکم جولائی کے دوران نافذ العمل ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال عید کے موقع پر وزارت ریلوے کی جانب سے بھی عوام کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں