0

میں جلد پاکستان ٹیم میں واپسی کروں گا، کرکٹر عثمان قادر

اسلام آباد:قومی کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں جلد پاکستان ٹیم میں واپسی کروں گا اور اس کے لیے مجھے رنز بنانے ہیں اور وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ہمیشہ کیمپ میں آنے کی امید رہتی ہے، بدقسمتی ہے کہ مجھے اسپنرز کے کیمپ میں نہیں بلایا گیا، لیکن میرا مورال بلند ہے کیونکہ میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں، مجھے پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینی ہیں پھر میں بیان بازی کر سکتا ہوں۔عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میرا کم بیک اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے کہ اگر میں ڈومیسٹک یا لیگز میں رنز کروں اور وکٹیں حاصل کروں، میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میں نہیں بتا سکتا کہ کیمپ میں کیوں نہیں تھا، ڈراپ کرنے کا وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا، اب میں نے مزید سیکھنا ہے تاکہ کم بیک اچھا ہو۔عثمان قادر نے شاداب خان اور اسامہ میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ وہ مزید کامیاب ہوں، میری بھی کوشش ہوتی ہے بیٹنگ اچھی کروں کیونکہ میں بھی اپنا مقام آل راونڈرز میں بنانا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں