0

محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج آئرلینڈ کے شہر ڈبلن روانہ ہوں گے جب کہ فاسٹ بولر آج ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اتوار اور منگل کو دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستانی ٹیم 22، 25، 28 اور 30 ​​مئی کو چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔واضح رہے کہ ویزے کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ آئرلینڈ نہیں جا سکے۔ 32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے چار میچ کھیلے۔ انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں