0

شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہو جائیں محتاط

اسلام آباد:خبردار ہوشیار! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہو جائیں محتاط، عید قریب آتے ہی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ شمالی چھاؤنی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکو کے ہتھے چڑھ گیا، واردات شہری قمر کے ساتھ 19 جون کو ضرار شہید روڈ پر ہوئی، متاثرہ شہری اے ٹی ایم سے رقم نکوا رہا تھا کہ ڈاکو اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر اندر داخل گیا۔ ملزم نے پستول دکھا کر شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، ملزم چند سیکنڈ میں لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے اور شمالی چھاؤنی پولیس سٹیشن میں متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں