0

شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی رخصتی ملتوی، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی رخصتی رواں سال طے تھی تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ یہ شادی تاخیر کا شکار ہے۔اس حوالے سے شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کی رخصتی میں تاخیر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انشا اور شاہین کی شادی پہلے رواں سال ستمبر کی 3تاریخ کو ہونا قرار پائی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث اس میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔شاہد آفریدی کے مطابق شاہین شاہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے جو فاسٹ بولراورپاکستان دونوں کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال تھی اور مجھے خوشی ہے کہ یہ وقت پر منعقد ہو رہا ہے اور پاکستان میزبانی کررہا ہے، اس وجہ سے شاہین اور انشاء کی شادی فی الحال تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چار میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا، ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 31 اگست سے 17 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ شاہین شاہ اور انشاء آفریدی کا نکاح رواں سال فروری میں کراچی میں ہوا تھا۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں